ETV Bharat / briefs

'گڈکری ہار جائیں گے'

بھارتیہ جنتا پارٹی نےمرکزی وزیر نتن گڈکری پر تبصرہ کرنے والے دو رہنماؤں پارٹی سے 6 سال کے لئے معطل کر دیا ہے۔ دونوں رہنما مہاراشٹر کے ناگپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کی فون پر ہوئی بات چیت کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

nitin
author img

By

Published : Jun 7, 2019, 12:05 PM IST

دونوں رہنماؤں نے انتخابی نتائج آنے سے قبل موبائل پر ہوئی بات چیت میں گڈکری کی ہار کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف امیروں کی سنتے ہیں اور پارٹی کے ایماندار کارکنان کو نظرانداز کرتے ہیں۔

انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق آڈیو میں جے ہری سنگھ ٹھاکر اور ابھے تِڑکے نے لوک سبھا انتخابات سے قبل پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناگپور سے کانگریس کے امیدوار نانا پٹولے انہیں ہرا دیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے گڈکری کے خلاف نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ حالانکہ انتخابی نتائج کے مطابق گڈکری نے 197000 ووٹوں سے کانگریس امیدوار کو ہرا دیا۔

واضح رہے کہ ہری سنگھ ٹھاکر نے ناگپور سٹی یونٹ کے نائب صدر تھے اور تِڑکے مجلس عاملہ کےرکن تھے۔ معاملہ پر بی جے پی ناگپور یونٹ کے سربراہ سودھاکر کوہلے نے کہا کہ ''دونوں رہنماؤں نے انتخابی نتائج آنے پہلے موبائل پر ہوئی بات چیت میں گڈکری کی ہار کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف امیروں کی سنتے ہیں اور پارٹی کے ایماندار کارکنان کو نظر انداز کرتے ہیں۔''

کوہلے نے مزید کہا کہ ''پارٹی اس طرح کی بے ادبی کو برداشت نہیں کرے گی۔ میں نے میں نے ٹھاکر کو فوری عہدے سے ہٹانے کے لئے ناگپور ضلع کے سکریٹری باونکولے کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے مجھ سے ٹھاکر کے عہدے پر دوسرے رہنما کو مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔''

وہیں اس معاملہ پر ٹھاکر نے کہا کہ آڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ہم گڈکری اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بہت عزت کرتے ہیں۔

Intro:Body:

gadkari

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.