ویشنو پور سے بی جے پی کے امیدوار سمتراخان نے کہاکہ مغر بی بنگال میں عام انتخابات کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی غنڈہ گردی کی وجہ سے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاستی پولیس عام لوگوں کو سیکورٹی مہیا کرانے میں پوری طرح سے ناکام رہی۔
تملوک پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار سدھارتھ نسکر نے کہاکہ حکمراں جماعت لوگوں کو ووٹ دالنے نہیں دے رہی ہے۔حکمراں جماعت ووٹرز کوووٹنگ کے لیے گھروں سے نکلنے نہیں دے رہی ہے۔ریاستی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس لیے میں اور میرے ساتھی سمتراخان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ساری رات دھرنے پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھاناپڑے گا۔
بی جے پی کے امیدواروں کا احتجاج - غنڈہ گردی
بی جے پی کے امیدوار سمترا خاں اور سدھارتھ نسکر نے ریاست میں جاری حکمراں جماعت کی غنڈہ گردی کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج پر بیٹھ گئے۔