ETV Bharat / briefs

بہار: لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ راحت - بہار کی خبریں

لاک ڈاؤن کے اس مرحلے میں بھی اسکول، کالج، کوچنگ، عام لوگوں کے لیے مذہبی مقامات، عبادت گاہیں، سینما ہال، شاپنگ مال اور پارک پہلے کی طرح بند رہیں گے۔ جو دکانیں روزانہ کھلیں گی ان میں دوائی، جنرل اسٹور، پرائیویٹ کلنک، پھل، سبزی، گوشت، دودھ، پٹرول پمپ، گیس ایجنسی شامل ہیں۔

بہار: لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ راحت
بہار: لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ راحت
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 1:42 PM IST

بہار میں کورونا کیسز میں کچھ حد تک کمی آئی ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک بار پھر آج یعنی دو جون سے لیکر آٹھ جون تک پھر سے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں کچھ راحت بھی دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے گزشتہ دنوں اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا ہے جس کا نفاذ آج سے پورے بہار میں ہوگا۔

اسی کے پیش نظر ارریہ میں بھی ضلع انتظامیہ نے اس بابت تمام سرکاری محکموں و ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے لاک ڈاؤن پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔

ضلع کلکٹر پرشانت کمار اور ایس پی ہردے کانت نے مشترکہ پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو نئے گائڈ لائنز جاری کیے گئے ہیں اس پر ہر طرح سے عمل کیا جائے۔ اس بار کے لاک ڈاؤن میں کچھ ڈھیل بھی دی گئی ہے۔

پہلے طے شدہ وقت کے مطابق بازار صبح چھ بجے سے صبح کے دس بجے تک تھا، اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے صبح چھ بجے سے دن کے دو بجے تک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کھاد بیج، کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والے آلات اور تعمیراتی کاموں کے لئے ضروری اشیاء کی دکانیں بھی دن کے دو بجے تک کھلیں گی۔

ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ باقی دکانیں اور تجارتی مراکز کو ایک دن وقفے سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح شادی بیاہ، آخری رسومات میں زیادہ سے زیادہ بیس افراد شامل ہو سکیں گے۔

لاک ڈاؤن کے اس مرحلے میں بھی اسکول، کالج، کوچنگ، عام لوگوں کے لیے مذہبی مقامات، عبادت گاہیں، سین ما ہال، شاپنگ مال اور پارک پہلے کی طرح بند رہیں گے۔ جو دکانیں روزانہ کھلیں گی ان میں دوائی، جنرل اسٹور، پرائیویٹ کلنک، پھل، سبزی، گوشت، دودھ، پٹرول پمپ، گیس ایجنسی شامل ہیں۔

اس طرح پیر، بدھ اور جمعہ کو الیکٹرکس، فرنیچر، جیولری، ہارڈویئر، جوتا چپل، سیلون، کتاب کی دکانیں شامل ہیں، جو دکانیں منگل، جمعرات اور سنیچر کو کھلیں گی وہ درزی، پلاسٹک، رنگ پینٹ، اسپورٹس، گفت کی دکانیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری دفاتر شام چار بجے تک کھلیں گے جس میں پچیس فیصد ملازمین کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.