یہ فلم ڈائیریکٹر ابھیشیک دودھیا کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے، فلم میں اجئے دیوگن، سنجئے دت، رانا دگوبتی، سوناکشی سنہا، پرینیتی چوپرا اور ایمی ورک جیسے کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔
ایک ٹریڈ ایکسپرٹ نے کچھ دیر پہلے ہی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔
ٹریڈ ایکسپرٹ نے فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'بھوج، دی پرائڈ آف انڈیا' کی شوٹنگ آج سے حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں شروع کی گئی ہے اور اس کی ریلیز کی تاریخ 14 اگست 2020 طئے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 'بھوج،دی پرائڈ آف انڈیا' بھارت پاکستان جنگ کے چند ایسے بہادروں کو پردۂ سیمیں پر پیش کرے گی جنھوں نے ملک کی ساکھ بچانے میں ایم کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں نہ صرف فوجی جوانوں کو بلکہ عام بھارتیوں کی ہمت کو بھی بخوبی پیش کیا جائے گا جنھوں نے اپنی جان پر کھیل کر بھارتی فوج کی مدد کی تھی۔