ETV Bharat / briefs

'ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے ٹوٹنے سے بہوجن تحریک متاثر ہوگی' - بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی

بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے الزام لگایا ہے کہ بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے سماجوادی پارٹی سے اتحاد ختم کر کے اور کنبہ پروروی کی سیاست کو فروغ دے کر اپنے سرپرست کاشی رام کے ذریعہ برپا کی گئی بہوجن تحریک کو کمزور کیا ہے۔

ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے ٹوٹنے سے بہوجن تحریک متاثر ہوگی
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 3:19 PM IST

آزاد نے بدھ کو گجرولا میں میڈیا اہلکار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اور دیگر سیکولر پارٹیوں سے اتحاد ختم کرنے سے بہوجن تحریک پر خاصا اثر پڑے گا۔ بی ایس پی اکیلے بی جے پی کو شکست نہیں دے سکتی۔ اتحاد ختم کرنے سے اپوزیشن تقسیم ہوجائے گا جو بی جے پی کے لئے نفع بخش ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ لوک سبھا انتخابات میں سماجو ادی پارٹی سے اتحاد کرنے کے مایاوتی کے فیصلے سے بی ایس پی کارکن خوش نہیں تھے، لیکن انہوں نے نئے سیاسی حالات میں اس کو قبول کر لیا اور اس سے مانوس ہوگئے تھے لیکن بد قسمتی سے ایک بار پھر ان کارکنان کے ایک نئے سیاسی حالات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
بھیم آر می چیف نے بی ایس پی سپریمو کو اپنے بھائی اور بھتیجے کو پارٹی کے نائب صدر اور قومی کوآرڈینیٹر بنائے جانے کی بھی تنقید کی۔ آزاد نے کہا بی ایس پی کے فاؤنڈر کانشی رام اور مایاوتی کے کام کرنے کے طریقے میں کافی فرق ہے۔مایاوتی نے پارٹی کے اعلی عہدوں کو اپنے خاندان کے اراکین کو تعینات کررہی ہیں۔
آزاد کے بقول مایاوتی کنبہ پروری کی سیاست کو فروغ دے کر کانشی رام کے مشن کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ آنجہانی کانشی رام نے شہزادے کو بادشاہ بنانے کی ہمیشہ مخالفت کی تھی، کانشی رام جی کی پالیسی تھی کہ وہ عام کارکن اور قطار کے آخر میں کھڑے شخص کو پارٹی کے اعلی پوسٹ پر دیکھنا چاہتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اتوار کو مایاوتی نے اپنے بھائی آنند کمار کو بی ایس پی کا نائب صدر اور بھتیجے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر نامزد کیا تھا۔
جب آزاد سے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ان کے پارٹی کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ابھی ہمیں اس ضمن میں فیصلہ کرنا ہے۔ ہم مناسب وقت آنے پرپارٹی حامیوں کے ساتھ میٹنگ کر کے اس ضمن میں کیا کرنا ہے اس پر کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔
ریاست میں خستہ حال نظم ونسق پر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شیکھر نے کہا جرائم پیشہ افراد کے لئے اچھے دن ہیں۔اس حکومت میں مجرموں اور افسران کے درمیان غریبوں کے استحصال اور ان کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ہم پہلے ہی اس حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.