ETV Bharat / briefs

سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر

حسن فطرت سے آباد مناظر کشمیر کا قابل قدر اثاثہ ہیں، جو پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 3:15 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 11:45 PM IST

وادی کشمیر اپنے قدرتی حسن و جمال سے دنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں کے منفرد اور دلفریب سیاحتی مقامات ہر موسم میں اپنے خوبصورت مناظر سے ملک اور بیرون ملک کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

سرمایۂ تسکین ہے پہلگام کا منظر

سرسبز و شاداب پہاڑیوں کے دامن میں واقع مشہور و معروف سیاحتی مقام پہلگام، ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےجہاں، موسم سرما میں برف پوش پہاڑیاں پہلگام کے حسن کو مزید دوبالا کرتی ہیں، وہیں گرمی کے موسم میں ٹھنڈی اور پرسکون ہوائیں شگوفے اور رنگا رنگ کلیوں کی پُر رونق بہاریں روح کو تروتازہ رکھتی ہیں۔

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی، سیاح شہر آفاق پہلگام کی جانب رخ کرنا شروع کردیتے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی پہلگام آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

یہ حسن فطرت سے آباد مناظر کشمیر کا قابل قدر اثاثہ ہیں، سیاحوں کے ان تاثرات کو دیکھ کر عرش ملسیانی کا شعر یاد آتا ہے۔

سیٹی سی ہوائوں میں وہ جھرنوں کی چھماچھم
بالائے سرِ کوہ وہ اشجار کے پرچم
اک نقطے پہ ملتے ہوئے دو سلسلے باہم
آغاز سے بھی خوب ہے انجام کا منظر

Intro:

Body:وادئے کشمیر اپنے قدرتی حسن و جمال سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔یہاں کے منفرد و دلفریب سیاحتی مقامات ہر موسم میں اپنے خوبصورت مناظر سے مقامی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے ۔

سر سبز و شاداب پہاڑیوں کے دامن میں واقع مشہورومعروف سیاحتی مقام پہلگام ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

جہاں موسم سرما میں برف پوش پہاڑیاں پہلگام کے حسن کو اور دوبالا کرتی ہیں ۔وہیں گرمی کے موسم میں ٹھنڈی و پرسکون ہوائیں شگوفے اور رنگا رنگ کلیوں کی پُر رونق بہاریں روح کو تروتازہ کرتی ہیں ۔

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی مقامی ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شہر آفاق پہلگام کی جانب رخ کرنا شروع کیا ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی پہلگام آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی خاصا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سیلانی پہلگام کے حسین مقامات جیسے بیتاب وادی ،چندن واڑی ،گالف،آڈو و دیگر خوبصورت مقامات کی سیر کرنے میں مشغول ہیں۔اور سیلانی ان پرُکشش مقامات کی خوبصورتی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

جہاں سیاح پہلگام کے حسین مناظر کی عکس بندی کرکے حسین لمہات کو اپنے کیمروں میں قید کر رہے ہیں وہیں وادئے پہلگام کے سر سبز پہاڑیوں کے دامن سے بہہ رہے صاف و شفاف دریائے لدر میں رافٹنگ کرکے محظوظ ہو رہے ہیں ۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہوئے مقامی سیلانیوں نے کہا کہ پرتناؤ حالات کے بیچ سکون کے لمحات گزارنے میں انہیں بہت مزا آ رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وادی کے سیاحتی مقامات میں پہلگام سب سےبہترین جگہ ہے اسلئے وہ سیر و تفریح کے لئے اکثر و بیشتر پہلگام کا انتخاب کرتے ہیں ۔

وہیں ملکی و غیر ملکی سیاح اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں آنا ان کا ایک خواب تھا جو آج حقیقی طور پر پورا ہوگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلگام کی سر سبز و پرُ سکون وادیوں میں قدرت کے آغوش میں اپنے فہرست کے لمحات گزارنے میں انہیں بہت مزا آ رہا ہے ۔انہوں نے یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ریاستوں کے لوگوں کو یہاں آنے کی اپیل کی ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ چند نیشنل میڈیا چینلوں کی غلط تشہیر سے وہ یہاں آنے سے خوف محسوس کررہے تھے تاہم یہاں آنے کے بعد وہ سب غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں ۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ وادی میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والے سیاحتی ڈھانچے کو تقویت ملے۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے اننت ناگ سے میر اشفاق کی خصوصی رپورٹ ۔

بائٹ۔۔01۔۔۔سیاح۔۔مدھیہ پردیش،جبلپور
بائٹ۔۔02۔۔رخصار۔۔سیاح، ایم پی
بائٹ۔۔03۔۔شیلندر سنگھ۔سیاح علی گڑھ
بائٹ۔۔04۔۔وسیم۔۔مقامی سیاح
بائٹ۔۔05۔۔مقامی سیاح

Conclusion:
Last Updated : Jun 15, 2019, 11:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.