حق رائے دہی میں اضافہ کے لیے ضلع میں کئی طرح کے پروگرام منعقد کرائے جا چکے ہیں۔ لیکن فن مصووری کے ٹیچرس نے اس کے لیے ایک انوکھا راستہ اختیار کیا ہے۔
اس فن کے ایک طالب علم طلبہ راج کمار نے اپنے پورے جسم پر رنگ کروایا ہے اور اس مصوری میں ووٹر بیداری مہم والے جملے لکھائے ہیں۔
جسم رنگانے والے راج کمار نے کہا کہ لوگ اپنا کام چھوڑ کر حق رائے دہی کرنے بچتے ہیں اور انھوں نے خود سے شرم کو نکال کر باڈی پینٹ کرایا ہے۔ تاکہ لوگوں تک یہ پیغام جاسکے کہ وہ بھی بلا جھجک ووٹنگ کرنے جائیں۔
جسم رنگنے والے فن مصوری کے ٹیچر ونود سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا کام ہی ہے نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانا اور اسی وجہ سے ان کے ذہن میں جسم رنگنے کا خیال آیا۔
ونود سنگھ کہتے ہیں کہ اگر وہ ٹی شرٹ وغیرہ رنگتے تو شاید لوگ متوجہ نہیں ہوتے لیکن جسم رنگنے کا نایاب خیال لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہورہا ہے۔
بارہ بنکی میں انتظامیہ نے 90 فیصد ووٹنگ کروانے کا ہدف طئے کیا ہے۔ سویپ کوآرڈینیٹر پردیپ سارنگ کو امید ہے کہ فن مصوری سے وابستہ ان تمام لوگوں کی مہم سے بارہ بنکی کا ووٹنگ فیصد 90 فی صدی تک پہنچ جائے گا۔