ETV Bharat / briefs

بنارسی باقر خانی، روزے داروں کی خاص پسند

باقرخانی ماہ رمضان کا خاص پکوان ہے۔ مغل دور میں بھی باقر خانی کا شمار خاص غذا میں ہو تا تھا۔

رمضان کا خاص پکوان 'باقر خانی'
author img

By

Published : May 28, 2019, 11:13 PM IST

اترپردیش کے شہر بنارس میں ماہ رمضان میں باقرخانی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں اسے بڑے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

بنارس کے لوگ روایتی طور پر اپنے رشتہ داروں اور عزیر و اقارب کو افطار و سحر میں باقر خانی اور ملائی بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔

رمضان کا خاص پکوان 'باقر خانی'

ماہ رمضان میں بنارس میں باقر خانی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے، یہاں بیکری کی دکانوں پر مختلف اقسام کی باقر خانی دستیاب ہوتی ہے۔

باقرخانی میدے دودھ اور کھوئے سے بنائی جاتی ہے۔ پہلے اس کو شیرمال کی طرح تندور میں پکایا جاتا ہے اور اس کے بعد دودھ اور خشک میوے اور زعفران کے شیرے میں اس کو ڈبو دیا جاتا ہے۔ زیادہ شیرینی کی وجہ سے یہ جلد خراب نہیں ہوتی۔

اسی سلسلے میں جب شہر کے ایک معزز عبدالوحید سے گفتگو کی گئی تو انھوں نے کہا کہ باقر خانی خاص رمضان میں بنتی ہے۔ ویسے تو یہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی بنتی ہے لیکن رمضان میں زیادہ بنتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے اس کا رواج کم تھا لیکن اب لوگوں کے درمیان بڑھتی اس کی مقبولیت کے سبب اس کا رواج بڑھ گیا

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.