مغربی بنگال کےکولکاتا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی حمایت میں پورے ملک کے متعدد اسپتالوں میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے جس کی وجہ سے ایمرجنسی کو چھوڑ کر دیگر سبھی خدمات درہم برہم ہوگئیں ہیں۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پورے ملک میں اپنی سبھی برانچوں سے جڑے ڈاکٹروں کو مغربی بنگال کے ڈاکٹروں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے اور کالی پٹی باندھ کر اپنی مخالفت ظاہر کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈاکٹروں کے ہڑتال پر چلے جانے کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں بغیر کسی علاج کے واپس لوٹنا پڑا۔