اجلاس کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے نئے پروگرام ’بیک ٹُو وِلیج‘ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت نامزد گزیٹیڈ افسران کم سے کم دو روز اور ایک رات گاؤں میں گزار کر ترقیاتی ضروریات اور اقتصادی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور نچلی سطح پر لوگوں اور پنچایتی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
بیک ٹُو وَلیج پروگرام کی مناسبت سے افسروں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا، جس میں ان کے رول اور ذمہ داریوں سے روشناس کرایا گیا۔
اِس موقع پر بی ڈی ای او گول رجیندر سنگھ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر افسر رامبن وحیدالرحمان ، ڈی اٸ سی مینجیر ہرپال سنگھ نے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس موقعے پر بتایا گیا کہ ضلع میں 142 پنچایتی حلقوں کو اس پروگرام کے دائرے میں لایا جارہا ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر نوڈل افسروں کو نامزد کیا ہے، جواس پروگرام کی عمل آوری پر 20 جون سے 27 جون 2019 تک نظر رکھیں گے۔
میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سیکٹورل اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔