انہوں نے کہاکہ میں ان کت لیے دعاکرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے گیٹ ویل سن کارڈ بھی بھیج رہا ہوں۔مجھے ان سے پوری ہمدردی ہے۔
آسنسول پارلیمانی حلقے سے دوسری مرتبہ رکن پارلیمنٹ بننے والے بابل سپریو نے کہاکہ ممتا دیدی ملک کی سب سے تجربہ کار اور بہترین سیاسی رہماوں میں سے ایک ہیں لیکن کا سلوک افسوسناک ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ دیدی کو کچھ دنوں کے لیے وقفے کی ضرورے ہے۔انہیں کچھ دنوں کے لیے سیاست سے دور رہنا چا ہئے تاکہ وہ ذہنی طور پر خود کود ترو تازہ کرسکے۔
لوگوں کے سوشل میڈیا پر کارٹن بنا کر ممتا کی تنقید کر نے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے بابل نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ممتا بنر جی سے متعلق کچھ اچھا لکھا نہیں جارہاہے۔یہ سب اچھی باتیں نہیں ہیں۔اس لیے میں انہیں سیاست سے وقفہ لینے کا مشورہ دے رہا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ30 مئی کوممتا بنر جی کے قافلے کے سامنے جے شری رام کانعرہ لگانے والوں کی گرفتاری کے بعد فرقہ پرست جماعت بی جے پی کے کارکنان مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ کی تنقید کر رہے ہیں۔
ؓ