علی گڑھ کے بازاروں میں کئی اقسام کے عطریات کے برینڈ دستیاب ہیں جن میں سے اجمل، صوراتی، رساسی، جنید، حرمین بدرالاسلام، سفید عود ہیں۔ کئی عطر ایسے بھی ہیں جنہیں محض موسم سرما میں استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ موسم گرما کے لیے بھی الگ قسم کے عطر ہوتے ہیں جن کی خوشبو بھینی بھینی ہوتی ہے۔
علی گڑھ کی شہرت یہاں کے تعلیمی اداروں سے ہے جن میں سے خاص طور پر مسلم یونیورسٹی ہے۔ جس کے سبب یہاں کے طلبہ بڑے خریدار مانے جاتے ہیں۔ خاص طور پر دینی مدارس کے طلبہ بھی پیغمبر اسلام کی سنت کے پیش نظر اس کو دلچسپی سے خریدتے ہیں۔