ETV Bharat / briefs

اے این۔32 طیارہ حادثہ: فوجیوں کی لاشیں نکالنے کی مہم جاری

author img

By

Published : Jun 18, 2019, 7:37 PM IST

طیارہ میں فضائیہ کے 13 فوجی سوار تھے اور بچاو دستہ کو گزشتہ 11 جون کو طیارے کے ملبہ کا پتہ چلا تھا۔

crash site of AN-32 aircraft

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دو ہفتہ پہلے اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار ہوئے اس کے ٹرانسپورٹ طیارہ اے این۔32 میں سوار فضائیہ کے فوجیوں کے جسد خاکی جائے حادثہ سے نکالنے کی مہم میں خراب موسم کی وجہ سے رخنہ پڑ رہا ہے، لیکن اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

اس طیارہ نے گزشتہ 3جون کو آسام کو جورہاٹ سے اروناچل پردیش کے میچکو کے لیے پرواز کی تھی، لیکن وہ بیچ میں ہی ناقال رسائی پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔

طیارہ میں فضائیہ کے 13 فوجی سوار تھے اور بچاو دستہ کو گزشتہ 11 جون طیارہ کے ملبہ کا پتہ چلا تھا۔

فضائیہ کے مطابق اس کے بعد سے ہی جائے حادثہ سے فضائیہ کے فوجیوں کے جسد خاکی کو نکالنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔

فضائیہ، فوج اور مقامی کوہ پیماوں کی 15رکنی ٹیم کو اگلے ہی دن جائے حادثہ پر اتار دیا گیا۔ بعد میں تین کوہ پیماوں کو بھی وہاں اتارا گیا۔ فضائیہ نے کہا کہ اس کے ایم آئی۔17ہیلی کوپٹر سمیت چیتا اور دھرو ہیلی کاپٹر گزشتہ تین دنوں میں خراب موسم اور گھنے بادلوں کی وجہ سے جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ اس مہم کے لیے پہاڑ کی کھڑی اور ڈھلان والی سطح کا نظر آنا ضروری ہے۔

فضائیہ ریاستی انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کررہی ہے۔ فضا ئیہ کے گروڈ کمانڈو، فوج کے خصوصی دستے، قلیوں اور شکاریوں کا ایک زمینی دستہ جائے حادثہ کی طرف پیدل جارہا ہے اور ان کے بدھ کو وہاں پہنچنے کی امید ہے۔

فضا ئیہ اپنے جانبازوں کے جسد خاکی کو نکالنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ فوج اور اروناچل پردیش انتظامیہ بھی اس مہم میں پوری مدد فراہم کررہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.