ETV Bharat / briefs

ارریہ: کورونا سے مرنے والوں کی فہرست پر کام جاری - کورونا سے مرنے والوں کی فہرست

بہار میں ارریہ کے ضلع کلکٹر نے کووڈ وبا سے مرنے والے افراد کا نام فوری طور پر سرکاری فہرست میں شامل کرانے کی اہل خانہ سے اپیل کی ہے تاکہ انہیں بروقت معاوضہ مل سکے۔

ارریہ: ضلع انتظامیہ کورونا اموات کی فہرست تیار کرنے میں مصروف

author img

By

Published : May 28, 2021, 7:19 PM IST

ارریہ ضلع انتظامیہ کورونا سے مرنے والوں کی فہرست تیار کرنے میں مصروف ہے۔ وہ خاندان جن کے متاثرین کا نام سرکاری فہرست میں ابھی تک درج نہیں کیا ہے، وہ مرنے والوں کا نام فہرست میں شامل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست وصول ہونے کے بعد جانچ کی جائے گی اور اگر متاثرہ خاندان کا دعویٰ درست پایا گیا تو وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے بطور امداد 4 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

کلکٹر پرشانت کمار نے اعلیٰ افسران کے ساتھ منعقد ایک اہم اجلاس میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کا سروے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی فہرست سروے کی بنیاد پر انتظامیہ کی جانب سے تیار کی جارہی ہے۔ ابھی تک جن اموات کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے، ایسے خاندانوں سے درخواستیں حاصل کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں سول سرجن کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد سرکاری ویب سائٹ پر مرنے والوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کریں تاکہ متاثرہ خاندان کو امدادی رقم مہیا کی جا سکے۔

ضلع کلکٹر نے کہا فہرست میں نام شامل کرنے کے لیے متاثرہ خاندانوں کو مرنے والے کا پورا نام اور پتہ، کورونا سے متاثر ہونے کی تاریخ اور رپورٹ، موت کی تاریخ و دیگر معلومات فراہم کرنا ہوگا۔

مزید تفصیلات کےلیے ضلع ڈیزاسٹر کنٹرول روم سے ٹیلی فون نمبر 06453-222309 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاندان متعلقہ معلومات، زونل افسر، میڈیکل افسر اور ڈسٹرکٹ لیول کورونا کنٹرول روم ٹیلی فون نمبر 1800345617 پر دے سکتے ہیں۔ ضلع محکمہ صحت کے ذریعہ دستیاب رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 71 افراد کی موت ہو’ی ہے، ان میں 22 افراد کی فہرست دستیاب ہوگئی جبکہ دیگر افراد کا نام درج ہونا اقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.