ETV Bharat / briefs

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا ٹیکے کی تقریباً 16.69 کروڑ خوراکیں فراہم کی گئیں - ٹیکہ کاری

مرکزی حکومت نے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ٹیکے کی تقریباً 16.69 کروڑ خوراکیں مفت مہیا کرائی ہیں۔

Corona
Corona
author img

By

Published : May 4, 2021, 10:04 PM IST

ان میں سے منگل کی صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ضائع ہونے والی خوراکوں سمیت مجموعی طور پر 15 کروڑ 94 لاکھ 75 ہزار 507 خوراکوں کی کھپت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا تعاون حاصل کر کے کووڈ-19 کی عالمی وبا کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں جانچ، سراغ لگانا، علاج اور کووڈ-19 کے موافق طرز عمل شامل ہیں۔

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے لبرلائزڈ اور ریپڈ فیز تھری کی اسٹریٹیجی پر عمل درآمد یکم مئی سے شروع ہوچکا ہے۔ نئے مستحق آبادی کے گروپوں کا رجسٹریشن گزشتہ ماہ 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔ متوقع مستفید افراد کوون پورٹل یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے براہ راست اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس عوام کو ٹیکے لگانے کے لئے 75 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں آئندہ تین دنوں میں ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو 48 لاکھ سے زیادہ خوراکیں مہیا کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.