ETV Bharat / briefs

سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور چار زخمی

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 2:24 PM IST

اے پی کے ضلع نیلور میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کی نیلور۔ممبئی شاہراہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب دودھ کی وین نے ٹہرے ہوئے آٹو کو ٹکر دے دی۔

سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور چار زخمی
سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور چار زخمی

آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور چار افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے کہا کہ آٹو میں دس مزدور جارہے تھے کہ تیز رفتار وین نے اس آٹو کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 55 سالہ کے بابو، 60 سالہ ٹی رامانیا، 50 سالہ ایم مالاکونڈیا، 50 سالہ جی سنییا اور ایم سنیا کے طور پر کی گئی ہے۔

سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور چار زخمی
سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور چار زخمی

پولیس کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ دودھ کے وین کا ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ہے جس کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر ایک معاملہ درج کرلیا۔ ریاستی وزیر ایم گوتم ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مہلوک افراد کے ارکان خاندان اور زخمیوں کی مالی مدد کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.