مولانا عبدالغفار نے کہا کہ اس قبرستان میں روشنی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے اور وضو کرنے کے لیے بھی پانی تک کی سہولت نہیں ہے۔
انہوں نے بیدر کی عوام سے اپیل کی کہ جہاں کہیں شہر بیدر میں قبرستان ہیں ان کی کمیٹیاں بنائی جائیں اور اس کمیٹی کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کروایا جائے۔
مولانا عبدالغفار نے ریاستی کرناٹک کے وزیر اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان سے اور مقامی بیدر کے وقف کے ذمہ داران سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے تمام قبرستانوں کی حصار بندی اور قبرستانوں میں بورویل وہ روشنی کا انتظام کریں کیونکہ یہ ایسی جگہ ہے جہاں فرشتوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تمام قبرستانوں کی صاف صفائی سمیت دیگر سہولیات کا خیال رکھیں