ETV Bharat / briefs

کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ، وزیر اعظم کا اظہار رنج

بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں تیز رفتار خانگی بس اور جیپ کی بھیانک ٹکر میں 16 افراد کی دردناک موت ہوگئی، جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

کرنول سڑک حادثہ میں 16 ہلاک، وزیراعظم کا اظہار رنج
author img

By

Published : May 12, 2019, 12:02 PM IST

ضلع کرنول کے ویلدرتی علاقہ میں حیدرآباد۔بنگلور ہائی وے پر وولو بس اور طوفان جیپ کے درمیان ہوئی ٹکر میں 16 افراد ہلاک اور دیگر 6 شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثہ میں ہلاک افراد ریاست تلنگانہ کے ضلع گدوال میں رہتے تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کرنول میں پیش آئے بھانک سڑک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے حادثہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بس جو حیدرآباد سے بنگلور جارہی تھی ایک موٹر سیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں دوسری سمت سے آنے والی جیپ کو ٹکر ماردی۔

Intro:Body:

abdur raheem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.