ETV Bharat / briefs

اے ایم یو اساتذہ کا سانحہ ارتحال

گزشتہ 24 گھنٹوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 سابق طلبا، سابق و موجودہ اساتذہ کے انتقال پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے ایم یو اساتذہ کا سانحہ ارتحال
اے ایم یو اساتذہ کا سانحہ ارتحال
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 8:34 PM IST

Updated : Apr 26, 2021, 9:18 PM IST

یونیورسٹی کیمپس میں گہرا سوگ ہے اور تمام طبقات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی اکیڈمی کونسل (اے سی) کے سابق ممبر اور میوزیولوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد عرفان کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر محمد عرفان کی ناگہانی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر عرفان کے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عرفان نہایت فرض شناس، باہمت اور ایک بہترین استاد تھے۔ اللہ سے دعا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کو صبر حاصل ہو۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیز فیصل کا مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال ہو گیا۔ پروفیسر طارق منصور نے ان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر فیصل کی قبل ازوقت موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ پوری اے ایم یو برادری نے ان کے ناوقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وہ ایک ممتاز اور با اثر محقق اور استاد تھے.

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممتاز استاد اور شعبہ تعلیم کے سابق چیئرمین پروفیسر نبی احمد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر احمد مشہور ماہر تعلیم اور اعلی صلاحیتوں کے حامل استاد تھے اور ان کی موت ان کے اور یونیورسٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ پروفیسر احمد طلبہ اور ساتھیوں میں بے حد مقبول تھے اور ان کا ہمیشہ یہ مقصد رہا کہ وہ اپنے کام کو عمدگی کے ساتھ مکمل کریں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم، راجیہ سبھا کے سابق ممبر اور اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر وسیم احمد کا قلبی دورے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے وسیم احمد کے سوگوار کنبہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور قوت برداشت کی دعا کرتا ہوں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

وسیم طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاست سے سرگرم رہے اور وہ اے ایم یو میں طلبہ یونین کے سیکریٹری بھی منتخب ہوئے تھے۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 9:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.