انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم میں کام کرنے کے لیے کہا تھا لیکن امیتابھ نے اب اِس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ یہ مانی جارہی ہے کہ امیتابھ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ ایسی فلم کریں جس سے وہ تنازعہ کا شکار ہو اگر وہ پاکستانی کردار نبھاتے تو ظاہر سی بات ہے کہ اس سے تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے۔
اس لیے انہوں نے اس فلم سے جڑنے سے انکار کردیا۔ اب ایسے میں رسل کیا اپنی اس فلم کو لے کر آگے بڑھیں گے یا کسی اور اداکار کو اس میں شامل کریں گے۔ یہ آنے والے وقت ہی سے معلوم ہوگا لیکن ظاہر سی بات ہے کہ امیتابھ کے انکار کرنے سے رسل کو بہت مایوسی ہوئی ہوگی ۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن سے رسل اس پروجیکٹ کو لے کر طویل عرصہ سے بات جیت کررہے تھے۔ تقریباً دو سال سے انہوں نے امیتابھ کا انتظار کیا بگ بی کو یہ کہانی پسند بھی آگئی تھی کیونکہ فلم میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ ہند پاک کے درمیان امن کا پیغام دے رہی تھی۔