ETV Bharat / briefs

امت شاہ کے پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت متعدد رہنما جمع ہوں گے - امت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ گاندھی نگر پارلیمانی حلقہ سے امیدوار کے طور پر نامزدگی کے کاغذات آج داخل کریں گے۔

امت شاہ
author img

By

Published : Mar 30, 2019, 4:35 PM IST

امت شاہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب اور روڈ شو بھی کریں گے۔ اس موقع پر شرومنی اکالی دل کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان سمیت قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کے تمام سینیئر رہنما موجود رہیں گے۔

اطلاع کے مطابق گاندھی نگر سے بی جے پی کے بانی ارکان میں شامل سینیئر رہنما لال کرشن اڈوانی 1991 سے چھ بار ایم پی رہے ہیں۔

پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ شاہ تقریباً پونے دس بجے احمد آباد کے ناري پورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے. اس کے بعد وہ احمد آباد میں ہی ’ہوٹل ڈی آر ایچ سے سینٹرک بھاجی پاؤ‘ تک ایک روڈ شو کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.