پون کمار نے کہا کہ اس نے اتفاقی طور پر غلطی سے کمل کے بٹن کو دبادیا جبکہ وہ ہاتھی کے نشان کو دبانا چاہتا تھا۔ اس نے کہا کہ غلطی پر ندامت کرتے ہوئے اپنی انگلی کاٹ لی ہے۔
کمار کے مطابق وہ بہوجن سماج وادی پارٹی کے امیدوار یوگیش ورما کو ووٹ دینا چاہتا تھا لیکن غلطی سے بی جے پی موجودہ ایم پی و امیدوار بھولا سنگھ کو ووٹ دے دیا۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی انگلی پر پٹی باندھے کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا۔ جب اس سے دریافت کیا گیا کہ آیا کسی نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کےلئے زبردستی کی تھی تو اس نے نفی میں جواب دیا۔
انتخابی مہم کے دوران بھولا سنگھ کی ایک وائرل ویڈیو پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرچکا ہے۔