ETV Bharat / briefs

امریکہ: ترقی پانے والی امیر ترین خواتین کا راز - undefined

امریکہ کی معروف میگزین 'بزنس فوربز' نے امریکی امیر ترین 'سیلف میڈ' خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔

کائیلی جینر اس فہرست میں سب سے کم عمر خاتون ہیں
author img

By

Published : Jun 6, 2019, 3:04 PM IST

اس فہرست میں سلیبرٹیز کے علاوہ بڑی تعداد میں ایسی خواتین شامل ہیں جو کامیاب کاروباری بھی ہیں۔

اس رپورٹ میں ہم آپ کو ایسی ہی چند دولت مند خواتین اور ان کاروباروں کے متعلق بتائیں گے جن کے ذریعے انھوں نے یہ مقام حاصل کیا۔

کائیلی جینر اس فہرست میں سب سے کم عمر خاتون ہیں
کائیلی جینر اس فہرست میں سب سے کم عمر خاتون ہیں

خیال رہے کہ 'سیلف میڈ' خواتین اس خاتون کو کہتے ہیں جنہوں نے خود کی جدوجہد سے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔

اگر آپ امیر ہونا چاہتے ہیں تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ میک اپ مصنوعات بنانے کا کاروبار شروع کرنے کا سوچیے، وجہ یہ ہے کہ امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی اس فہرست میں شامل 80 میں سے 10 خواتین میک اپ اور جلد کی حفاظت کرنے والی مصنوعات کا کاروبار کرنے کی وجہ سے اپنا موجودہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

آپ شاید یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق میک اپ کے کاروبار کی امیر ترین مالک درحقیقت کائیلی جینر نہیں بلکہ رومانیہ کی اینسٹازیہ سور ہیں۔

ترقی پانے والی امیر ترین خواتین کا راز
ترقی پانے والی امیر ترین خواتین کا راز

رومانیہ کی اینسٹازیہ سور بیورلے ہلز نامی میک اپ بنانے والی کمپنی چلاتی ہیں، اینسٹازیہ سور سنہ 1989 میں لاس اینجلس آئیں اور سنہ 2000 میں انھوں نے بھنوں کے والی میک اپ کی مصنوعات کا کاروبار شروع کیا۔

فوربز کے مطابق ان کی کاسمیٹکس برانڈ کی مالیت 1.2 ارب امریکی ڈالر ہے، یہ کمپنی کائیلی کاسمیٹکس، کم کارڈیشیئن کی کمپنی کے ڈبلیو بیوٹی اور مشہور گلوکارہ ریحانہ کی کمپنی فینٹی بیوٹی کی مالیت سے کچھ زیادہ ہے۔

ہدا قطان کا نام بھی اسی فہرست میں شامل ہے، عراقی نژاد قطان نے میک اپ آرٹسٹ بننے کے لیے مالیاتی شعبے میں اپنی نوکری سے دست بردار ہوئیں، اور سنہ 2013 میں انھوں نے اپنی میک اپ کمپنی ہدا بیوٹی شروعات کی، فوربز کے مطابق اس وقت ان کی کمپنی کی مالیت 610 ملین ڈالر ہے۔

گذشتہ برس ایک میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدا کا کہنا تھا 'میرا مقصد پیسے کا حصول نہیں ہے'۔

ابنہوں نے کہا کہ 'میں یہاں ایک مقصد کے تحت آئی ہوں، اس لیے نہیں کہ میں بہت زیادہ پیسہ کمانا چاہتی ہوں، میں بالکل بھی ایسی نہیں جو سوچے کہ 'یا خدا! ایسے کرنے سے بہت زیادہ کمائی ہوگی، تو چلو ایسا کرتے ہیں'۔

سرینا ولیمز دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون کھلاڑی ہیں

دیگر کروڑ پتی خواتین میں دو ایسی خواتین ہیں جن کی امارت میک اپ کے کاروبار کی وجہ سے ہے اور انھوں نے اپنی کمپنیاں مشہور برانڈ لوریئل کو بیچ دی تھیں۔

سنہ 2014 میں ٹونی کو نے اپنی میک اپ برانڈ این وائے ایکس کاسمیٹکس 550 ملین ڈالر میں فروخت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابقہ نیوز اینکر جیمی کرن لیما نے اپنی میک اپ کمپنی 'اِٹ کاسمیٹکس' بھی لوریئل کو فروخت کردی اور وہ اسی کمپنی کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹیو بنی۔

ٹینس سٹار سرینا ولیمز اس فہرست میں واحد کروڑ پتی خاتون کھلاڑی ہیں۔ سرینا اس فہرست میں کیسے شامل ہوئیں، اس حوالے سے فوربز کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ پانچ برسوں میں انھوں نے 34 سٹارٹ اپس میں سرینا وینچرز کے ذریعے سرمایہ کاری کی۔ اس کی مالیت کم از کم 10 ملین ڈالر ہے۔

واٹنی وولف ہرڈ دل کی باتیں سمجھتی ہیں
واٹنی وولف ہرڈ دل کی باتیں سمجھتی ہیں

سنہ 2018 میں انھوں نے خود سرمایہ کاری کر کے اپنی کپڑے فروخت کرنے کی کمپنی 'ایس بائے سرینا' کا آغاز کیا، انھوں نے میامی ڈولفنز اور یو ایف سی میں بھی پیسے لگائے ہوئے ہے۔

فوربز کے مطابق ان کے ایک درجن سے زائد کاروباری شراکت دار ہیں اور ٹینس کے مقابلوں سے حاصل ہونے والے 89 ملین ڈالر انعامی رقم کسی بھی خاتون کھلاڑی کو حاصل ہونے والی انعامی رقم سے دوگنی ہے۔

صرف کاسمیٹکس اور جلد کی حفاظت کرنے والی مصنوعات ہی نہیں ہیں جنھوں نے بزنس سے منسلک امریکی خواتین کو امیر کردیا ہے، اس فہرست میں ایسی خواتین بھی ہیں جنھوں نے فیشن کی سمجھ بوجھ کی وجہ سے دولت کمائی۔

آپ نے فیشن ڈیزائنر ویرا وینگ اور ڈانا کیرن کے نام شاید سنے ہی ہوں گے، مگر کیا آپ کو ڈورس فشر اور جن سوک چینگ کے بارے میں معلوم ہے؟

جن سوک چینگ نوجوانوں میں مقبول برانڈ ’فار ایور 21‘ کی مالک ہیں

ستاسی برس کی ڈورس فشر نے سنہ 1969 میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر کپڑوں کی مشہور کمپنی 'گیپ' کا آغاز کیا، اب اس کمپنی کی مالیت دو ارب ڈالر ہے۔

جن سوک چینگ نوجوانوں میں مقبول برانڈ 'فار ایور 21' کی مالک ہیں، اس کمپنی کا آغاز لاس اینجلس میں فیشن 21 نامی ایک چھوٹے سے کپڑوں کے سٹور سے ہوا تھا۔

تاہم اب 'فار ایور 21' کے ہزاروں ملازمین ہیں، جبکہ ان کے دنیا بھر میں سٹورز کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

سارا بلیکلی خواتین کے لیے خصوصی 'شیپ ویئر' زیر جامے بنانے والی کمپنی سپینکس کی مالک ہیں، جو کہ اس فہرست میں شاید سب سے دلچسپ برانڈ ہے۔

انھوں نے یہ کمپنی صرف پانچ ہزار ڈالر میں اس لیے شروع کی کیونکہ وہ اپنے جسامت سے خوش نہیں تھیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ (زیر جامے) سفید کپڑوں کے نیچے عجیب لگتے تھے یہ مجھے بالکل پسند نہیں تھا، مخصوص کپڑوں کے نیچے کیا پہنا جائے، دوسری بہت سی خواتین کی طرح مجھے بھی یہ سمجھ نہیں آتا تھا'۔

بییونسے اور ان کے شوہر جے زی دونوں فوربز کی فہرست میں شامل ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ 'پھر مجھے یہ کرنے کا خیال آیا اور میں نے ایسے زیر جامے بنانا شروع کیے جن سے فیشن کی دنیا میں خواتین کے حوالے سے یہ خلا پر ہو گئی'۔

بلیکلے فوربز کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی کمپنی کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔

ٹی وی اور موسیقی سے وابستہ کئی خواتین بھی اس فہرست میں شامل ہیں، ٹاک شو میزبان اوپرا ونفری اور ایلن ڈیجینرز بالترتیب 2.6 ارب اور 330 ملین ڈالر دولت کی مالک ہیں۔

ٹی وی شوز جج جوڈی اور ہاٹ بینچ کی میزبان جوڈی شائنڈلین بھی اس فہرست میں شامل ہیں، فوربز کے مطابق 'سنہ 2012 سے ان کے نام سے منصوب جج جوڈی نامی پروگرام نے سالانہ 47 ملین ڈالر کمائے ہیں'۔

یاد رہے کہ 'جج جوڈی کا 23 واں سیزن چل رہا ہے اور دن میں چلنے والے شوز میں یہ صفِ اول کا پروگرام ہے'۔

گلوکارہ ریحانہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں

موسیقی کی دنیا سے میڈونا، ٹیلر سوئفٹ، باربرا سٹرائزینڈ، سیلین ڈیئون اور بیونسے بھی اس فہرست میں شامل ہیں، بیونسے کے شوہر جے زی کا نام بھی فوربز کی ارب پتی ریپر کی فہرست میں شامل ہے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.