پہلگام بیس کیمپ سے پہلے قافلہ کو روانہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے کہا کہ چندن واڑی سے مقدس گھپا تک پورے ٹریک سے برف ہٹا کر صاف کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستہ پر کئی جگہوں پر رکاوٹیں حائل ہو رہی تھیں تاہم ان جگہوں کو بھی قابل آمدو رفت بنایا گیا ہے تاکہ پیدل سفر کرنے والے یاتریوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس کے تحت مقدس گھپا تک سکیورٹی کے ساتھ ساتھ طبی و کھانے پینے، کے علاوہ دیگر سہولیات کی دستیابی کو قبل از وقت یقینی بنایا گیا ہے۔
دریں اثناء پہلگام میں آج صبح موسم خوشگوار تھا تاہم گیارہ بجےکے بعد موسم نے اچانک کروٹ بدل دی جس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم کچھ دیر بعد یہ سلسلہ تھم گیا۔