ETV Bharat / briefs

اجمیر: کرکٹ میچ پر سٹہ کھلانے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار - ای ٹی وی بھارت

راجستھان کے شہر اجمیر کے کرسٹی گنج پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس اہلکاروں نے آئی پی ایل کرکٹ میچ میں سٹہ کھلانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا اور ان سے 35 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی ہے۔

اجمیر: کرکٹ میچ پر سٹہ کھلانے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 2:18 PM IST

ان دنوں آئی پی ایل ٹی۔20 کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔ میچز چونکہ سنسنی سے بھرپور ہیں اس لیے اس کے لیے سٹہ بازی بھی ہورہی ہے۔ راجستھان کے اجمیر سے اسی سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جگدیش شرما نے بتایا کہ کرسٹی گنج پولیس اسٹیشن اور خصوصی ٹیم کے مشترکہ آپریشن میں ہفتہ کی شام مقامی پنچیل نگر کے مکان نمبر بی 52 بی میں کارروائی کی گئی جہاں ملزمان ممبئی انڈینس بمقابلہ کنگز الیون پنجاب کے میچ پر سٹہ کھلاتے ہوئے ہوئے ملے۔

پولیس نے ان کے پاس سے ہزاروں کی مالیت کی نقدی اور سٹہ کھلانے کے سامان برآمد کئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں سنیل وادھوانی (33) اور سندیپ مالی (26) کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے 35 لاکھ 23 ہزار 552 روپے کے حساب کتاب، بارہ ہزار روپے نقد، بارہ موبائل فونس، دو لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.