کانگریس رہنما احمد پٹیل نے اتحاد کرنے اور اتحاد نہ کرنے، دونوں شکلوں میں کانگریس کا سیاسی اقدام کیا ہوگا؟اس پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو کانگریس دہلی کی سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتی ہے اگر کانگریس نے چار سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تو اس کا مطلب اتحاد نہیں ہو گا۔
دوسری طرف عام آدمی پارٹی مسلسل دہلی کے ساتوں لوک سبھا حلقوں میں سیاسی تشہیر کا کام کر رہی ہے۔
اس معاملے میں نہ ہی کانگریس کے رہنما اپنی خاموشی توڑنے کے لئے تیار ہیں اور نہ ہی عام آدمی پارٹی صاف گوئی سے کچھ کہہ رہی ہے۔