گرفتار کیے گئے ملزم ریاست اتر پردیش، مدھیہ پردیش،گجرات سمیت متعدد ریاستوں میں مہنگی گاڑیاں چراتے رہے ہیں۔
یہ تصویر اس شخص کی ہے جس کے خلاف ممبئی میں مہنگی کار چوری کرنے کے 30 معاملات درج ہیں۔ اور کار چوری کرنے کی واردات کو یہ گذشتہ 30 برسوں سے انجام دے رہے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مہنگی گاڑیاں چرانے میں ملزم اس قدر ماہر تھا کہ چوری کی گئی کار کی جانکاری پولیس کو ہونے سے قبل کار ریاست کی سرحد عبور کر لیتی تھی۔
نتیجتاً ملزم چور آخر کار پولیس کی گرفت میں آ گئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کی پولیس نے انہیں کار چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق انہیں چوری کرنے کا ان کا طریقہ بھی انتہائی منفرد تھا۔موجودہ دور میں کار کی ایک ہی کنجی کا استعمال پٹرول ٹینک کھولنے اور کار اسٹارٹ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
یہ پہلے پٹرول ٹینک میں لگے لاک کو کھول کر اسکی کنجی بنواتے تھے اور بعد میں اسی کنجی سے کار چوری کر لیتے تھے۔
فی الحال ممبئی کرائم برانچ اس بات کی تفتسش کر رہی ہے کہ ممبئی سے مہنگی گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ملزم اسے دوسسرے ریاستوں میں کیسے فروخت کرتا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گینگ کے رکن ہیں جو طویل مدت سے ملک کے متعدد ریاستوں میں کار چوری کی واردات انجام دیتے چلے آرہے ہیں۔