ETV Bharat / briefs

افغانستان میں 10 شدت پسند ہلاک - افغانستان

افغانستان کے مشرقی صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 شدت پسند مارے گئے جبکہ آٹھ شدت پسند کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغانستان میں 10 شدت پسند ہلاک، آٹھ گرفتار
author img

By

Published : Apr 20, 2019, 3:15 PM IST

سکیورٹی فورسز نے یہاں بیان جاری کرکے بتایا کہ صوبہ خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں ہفتے کی صبح نیشنل آرمی اسپیشل آپریشن کور کی مہم میں حقانی نیٹ ورک کے دو شدت پسند مارے گئے جبکہ چھ شدت پسند کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدت پسندوں کو مقامی فوجی کیمپ لے جایا گیا ہے۔

طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک مشرقی صوبوں اور دارالحکومت میں فعال ہیں۔ اس شدت پسند تنظیم نے سکیورٹی فورسز کے خلاف کئی سنسنی خیز حملوں کو انجام دیئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق خصوصی سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے ضلع نویٰ میں دو طالبان شدت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ جمعہ کو دیر شام پڑوس کے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں سکیورٹی فورسز کی جانب کیے گئے فضائی حملے میں طالبان کے آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

افغان سکیورٹی فورسز نے ناٹو قیادت والی اتحادی افواج کے تعاون سے شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور ہوائی کارروائی تیز کردی ہے، اسی کارروائی کے تحت سکیورٹی فورسز نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

شدت پسند تنظیموں نے اب تک سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.