ETV Bharat / briefs

شیر خوار بچی کا اغوا - شیرخوار

ایک حیرت انگیز واقعے میں سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال سے مبینہ طور پر 8 دن کی شیرخوار کا اغوا کرلیا گیا۔

سنگاریڈی ہاسپٹل سے 8 دن کی شیرخوار کا اغوا
author img

By

Published : May 8, 2019, 1:01 PM IST

کولاب گور گاؤں سے تعلق رکھنے والی مادھوری نے 30 اپریل کو ایک لڑکی کو جنم دیا تھا۔ بچی کو یرقان کے علاج کی غرض سے 3 مئی کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔

منگل کو ہاسپٹل کی ملازمہ نے دودھ پلانے کےلیے لڑکی کو کسی دوسری خاتون کے حوالہ کردیا۔ جب مادھوری نے لڑکی کے بارے میں دریافت کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی ہاسپٹل میں نہیں ہے۔ لڑکی کے غائب ہونے کی اطلاع پر رشتہ داروں نے ہاسپٹل میں توڑ پھوڑ کی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مادھوی نے ہاسپٹل کی ملازمہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے جان بوجھ کر بچہ کو کسی دوسری خاتون کے حوالہ کردیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Intro:Body:

abdur raheem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.