ETV Bharat / briefs

کیرالہ میں پولنگ ایجنٹ کے گھر پر بم حملہ - یونائٹیڈ ڈیموکریٹک مورچہ

کیرالہ کے پلاتھرا میں پیر کی صبح یونائٹیڈ ڈیموکریٹک مورچہ کے پولنگ ایجنٹ اور ایک خاتون ووٹر کے گھر پر بم سے حملے کے بعد علاقے میں سراسیمگی ہے۔

کیرالہ میں پولنگ ایجنٹ کے گھر پر بم حملہ
author img

By

Published : May 20, 2019, 5:43 PM IST

پولیس کے مطابق پلاتھرا اے یو پی اسکول میں واقع پولنگ بوتھ کے یوڈیایف پولنگ ایجنٹ وی ٹی وی پدنابھن اوراسی اسکول کے پولنگ بوتھ نمبر 19 کی خاتون ووٹر کے جی شالیت سبسٹین کے گھروں میں بم سے حملے کئے گئے۔ اس علاقے میں اتوار کو دوبارہ ووٹنگ ہوئی تھی۔

گزشتہ 23 اپریل کو ہوئی ووٹنگ میں فرضی ووٹنگ کی شکایت ملنے کے بعد یہاں اتوار کو ساتویں اور آخری مرحلے کے انتخابات کے دوران دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تھی۔

پولیس نے دونوں واقعات میں الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے کاروائی کی جارہی ہے۔

دوبارہ ووٹنگ کے دوران یو ڈی ایف امیدوار راج موہن انی تھان نے ووٹ ڈالنے کےلیے قطار میں کھڑی شالیت سے بات چیت کی تھی جس پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان نے سوال کھڑا کرتے ہوئے یو ڈی ایف امیدوار پر پولنگ بوتھ کے اندر تشہیر کرنے اور اس پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بائیں محاذ کے کارکنان کی مخالفت کی وجہ سے شالیت کو ووٹنگ کے بعد پولیس کی حفاظت میں گھر بھیجا گیا۔

گزشتہ 23 اپریل کووہ اپنا ووٹ نہیں دے پائیں تھیں کیونکہ ان کی جگہ پر کسی اور نے ووٹ ڈال دیاتھا۔

اس دوران کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے الزام لگایا کہ ان بم حملوں کے پیچھے سی پی ایم کارکنان کا ہاتھ ہے۔

Intro:Body:

ABDUR RAHEEM

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.