تھانہ سنگرام گڑھ کے اموسی گاؤں کی بھاونہ دیوی کی شادی تھانہ مہیش گنج کے راجیش یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔ بھاونہ کی لاش 20/ مئ 2008 کو کنوئیں میں پائ گئ تھی۔
بھاونہ کے بھائی نے تھانہ مہیش گنج میں راجیش کے خلاف قتل کا کیس درج کرایا۔
عدالت نے استحصال کے سبب خود کشی قرار دیتے ہوئے ملزم راجیش کو شواہد کی بنیاد پر پانچ سال قید و دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔