مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے.
کلکتہ ہائی کورٹ کی زور دار پھٹکار کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ دو مرحلے کے لئے جلسہ وجلوس پر پابندی کے باوجود مرشدآباد ضلع میں جلسے کا انعقاد کیا گیا.
مرشدآباد کے بہرامپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی جم کرتنقید کی.
اس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال پردیش کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو بھی جم کر ہدف تنقید بنایا.
انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری پر بی جے پی کے تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا.
عباس صدیقی نے کہا کہ ادھیر رنجن چودھری اور بی جے پی کے درمیان برسوں ہرانا رشتہ ہے. اسی وجہ سے ادھیر رنجن چودھری بی جے پی کے خلاف زیادہ کچھ کہتے نہیں ہیں.
انہوں نے کہا کہ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو چھوڑ کر کانگریس کے بیشتر رہنما انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کے خواہشمند تھے اور ہیں.
آئی ایس ایف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ادھیر رنجن چودھری کی ناراضگی کے باوجود انڈین سیکولر فرنٹ 80 سیٹوں پر کانگریس کی حمایت کر رہی ہے اور انشاء اللہ ہمیں کامیابی ملے گی.
مرشدآباد ضلع کے رنین نگر اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار غلام موسم کی حمایت میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جم کر تنقید کی.
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ریاست میں سیاسی افراتفری کے ذمہ دار ہے. ریاست کے لوگوں کو مذہب کے نام پر گمراہ کیا جاتا ہے.
عباس صدیقی کی ادھیر رنجن چودھری پر تنقید