وشاکھاپٹنم کے وینکٹیشورامیٹ میں رہنے والی اداری اوما کے شوہر کا 6 سال قبل انتقال ہوگیا تھا، وہ اپنے 16 برس کے بیٹے شنموکھا وامشی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ وامشی نے انٹرنیٹ پر 30 ہزار روپئے مالیتی کتے کے بچے کو دیکھا اور اپنی ماں سے اسے خریدنے کا مطالبہ کیا جس پر اداری اوما نے کچھ روز بعد اس پپی کو خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔
گذشتہ سال اداری اوما کے والد، دادی اور آنٹی کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا جبکہ وہ لیگل ہائر سرٹیفیکٹ بنوانے کےلیے گجوواکا گئی ہوئی تھی۔ بعدازاں اداری اوما نے پڑوسی کو فون کرکے اپنے بچے کو پیغام دیا کہ اسے گھر آنے میں دیر ہوگی۔ جب پڑوسیوں نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی ردعمل نہیں ملا جس کے بعد دروازہ کو توڑا گیا۔ پڑوسیوں نے وامشی کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے وامشی کو مردہ قرار دیا۔
اس سلسلہ میں ٹو ٹاون پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابتدائی تحقیقات میں وامشی کی جانب سے خودکشی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم اس کی ماں نے بھی بتایا کہ وہ پپی کی خریدی کو لیکر حساس تھا۔