ETV Bharat / briefs

جن کے قدموں میں کبھی سونے، چاندی کے ڈھیر ہوا کرتے تھے! - گولڈن ٹیمپل کے سنہرے گنبد

دور جوانی میں گولڈن ٹمپل کے سنہرے گنبد پر اپنے ہنر کا جلوہ بکھیرنے والا دستکار اسد اللہ آج نہ صرف تنگ دست ہے بلکہ اس کی فنکاری بھی کند ہورہی ہے۔

گولڈن ٹمپل کی کہانی، اسدللہ کی زبانی
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 11:53 AM IST

ایک وقت تھا جب اسداللہ اپنے ہنر پر فخر کیا کرتے تھے نقش و نگاری اور تزئین کاری کرانے والے افراد کی لمبی قطاریں لگا کرتی تھیں، لیکن حالات بدلے اور اتنا بدل گئے کہ اس ہنرمند ہاتھ کو اب کام ہی نہیں ملتا۔

گولڈن ٹمپل کے سنہرے گنبد کی کہانی

یہ کہنہ مشق دستکار اسداللہ ہیں جو مذہب اور عقیدے سے اوپر اٹھ کر مندروں اور غیر مسلموں کے مذہبی مقامات کے گنبدوں کو خوشنما اور دیدہ زیب کاریگری کے ذریعہ جاذب نظر بناتے ہیں۔ جن کے ہنر کا گواہ گولڈن ٹمپل کا گنبد ہے جو آج بھی اپنی تابانی بکھیر رہا ہے جسے مزین کرنے میں ان کا بھی بڑا کردار ہے۔

تاریخی گولڈن ٹمپل، جین مندر اور سائیں بابا کے مندروں کے گنبدوں پر اپنے ہنر کا جلوہ دکھانے والے اسداللہ آج دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ گنبدوں کو خوبصورت بنانے کی کاریگری میں ماہر اسد اللہ کے ہاتھ اب رکے ہوئے ہیں کیوں اب گنبدوں کی تزئین کاری کا وہ سنہرا دور ختم ہوچکا ہے۔

اسداللہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی جوانی گولڈن ٹمپل کے سنہرے گنبدوں کو سنوارنے میں گزار دی جب وہ اس کام سے فارغ ہوئے تو انہیں سائیں بابا کے مُکٹ اور سنہاسن بنانے کی بڑی ذمہ داری دی گئی، لیکن گزشتہ چار برسوں سے یہ ہونہار دستکار اپنے گھر میں دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی بڑی مشکل سے کر پا رہا ہے۔

اسد اللہ اپنے گزرے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک دور تھا جب میں اپنے ہنر پر فخر کیا کرتا تھا اور گاہک مجھ سے کام کرانے کے لیے میرے منتظر ہوا کرتے تھے لیکن آج حالات ایسے ہیں کہ کام ہی نہیں ہے۔

اسداللہ پہلے سونے اور چاندی کے وَرقَ پر نقش و نگار بنایا کرتے تھے اور سونے و چاندی کے ڈھیر ان کے قدموں میں پڑے ہوتے تھے لیکن اب سونا چاندی تو کیا تانبے کے ورق بھی ضرورت کے حساب سے خریدنے پڑتے ہیں، اس کی سب بڑی وجہ ایک طرف گرانی تو دوسری جانب شاید سنہرے دور کا ختم ہوجانا ہے۔

Intro:دور جوانی میں گولڈن ٹیمپل کے سنہرے گنبد میں اپنے ہنر کا جلوہ دکھانے والا دستکار اسد اللہ آج معاش کے لیے پریشان ہے.

Body:گولڈن ٹیمپل جین مندر اور سائی بابا کے مندروں میں اپنے ہنر کا جلوہ دکھانے والے اسداللہ خان آج دو وقت کی روٹی کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی گولڈن ٹیمپل کے سنہرے گنبدوں کو سنوارنے میں گزار دی جب وہ گولڈن ٹیمپل سے فارغ ہوئے تو انہوں نے سائی بابا کے مکھٹ اور سنہاسن بنانے میں مصروف ہو گئے لیکن گزشتہ چار برسوں سے یہ ہونہار دستکار اپنے گھر میں دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی بہت مشکل سے کر پا رہا ہے.

اسد اللہ اپنے گزرے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک دور تھا جب میں اپنے ہنر پر فخر کرتا تھا اور گاہک مجھ سے کام کرانے کے لیے میرے منتظر ہوا کرتے تھے لیکن آج حالات ایسے ہیں کہ کام ہی نہیں ہے.

پہلے سونے اور چاندی کے پتروں پر چتائی کیا کرتا تھا اور کلو کے حساب سے سونا چاندی میرے پیروں میں پڑا رہتا تھا لیکن اب سونا چاندی تو کیا تانبے کا پترا بھی ضرورت کے حساب سے خریدنا پڑھتا ہے.

Conclusion:اسداللہ دستکار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.