ETV Bharat / briefs

بہارکے لال کا کمال، کار کو ہیلی کاپٹر بنا دیا - بہار

خواب سب دیکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ہیں جو اپنی محنت اور لگن سے اسے شرمندہ تعبیر کرپاتے ہیں۔

بہارکے لال کا کمال، کار کو ہیلی کاپٹر بنا دیا
author img

By

Published : May 18, 2019, 11:13 PM IST

ریاست بہار کے ضلع چھپرا میں بنیاپور میں رہنے والے چوبیس سالہ متھلیش پرساد کو بھی ہوا میں اڑان بھرنے کی خواہش تھی۔ وہ بچپن سے چاہتے تھے کہ ایک ہیلی کاپٹر بنائیں جس میں وہ اڑ سکیں۔ وہ یہ بات جانتے تھے کہ یہ کام ان کے لیے بہت مشکل ہے پر انھوں نے ہار نہیں مانی۔

بہارکے لال کا کمال، کار کو ہیلی کاپٹر بنا دیا

خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متھلیش نے اپنی نینو کار کو ہی ہیلی کاپٹر کی شکل دے دی۔ پیشے سے پلمبر متھلیش اور ان کے بھائی نے کام کرتے کرتے ایک نینو خریدی اور اس گاڑی کو ہیلی کاپٹر کی شکل میں بدل ڈالا۔

بھلے ہی یہ کار ہوا میں نہیں اڑ سکتی لیکن جن لوگوں کے سامنے سے گزرتی ہے تو لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

متھلیش کو اس کار کی باڈی بنانے میں تقریباً 7 ماہ کا وقت لگا اور اسے جاذب نظر بنانے کے لیے اس پر 7 لاکھ روپے خرچ کیے۔

ہیلی کاپٹر کی طرح نظر آنے والی اس کار میں بس ایک کمی ہے کہ یہ اڑ نہیں سکتی لیکن لوگوں کی نظر جب اس پر پڑتی ہے تو وہ حیران ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.