گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آ رہےہیں اور گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 8000 سے زیادہ درج کیے جا رہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9000 کو تجاوز کر چکی ہے۔ جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9121 ہو گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 افراد ہلاک ہوئے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 8210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 638590 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14483 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 104908 ہے جس میں سے 797مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 104111 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 2240، سورت میں 482 وڈودرا میں 363 گاندھی نگر میں 110 بھاونگر میں160 بناس کانٹھا میں 116 راجکوٹ میں 372 سریندر نگر میں 50 پاٹن میں98 امریلی میں 167 جام نگر میں 212مہسانہ میں 174 کچھ میں 173 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔