یہ بھارت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔وہ ممالک جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سال کی مدت کے لیے بھارت کی غیر مستقل نشست کی اميدواری کی حمایت کی ہے ان میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، انڈونیشیا، ایران، جاپان، کویت، کرغزستان، ملیشیا، مالدیوز، میانمار، نیپال، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، سیریا، ترکی، امریکہ اور ویتنام وغیرہ شامل ہیں۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے ٹوئٹ کیا کہ ایشیا ئی بحرالکاہل کے تمام ممالک نے سنہ 2021-2022 کے لیے سلامتی کونسل میں بھارت کو غیر مستقل نشست کی متفقہ حمایت حاصل ہے۔
مسٹر اکبرالدین نے اس کے لیے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔