کورونا وبا کے دوران جہاں ایک طرف لوگ پریشان ہیں۔ وہیں پٹنہ کے گردنی باغ ہسپتال میں 36 نئے برانڈ کے آکسیجن سلنڈر کباڑ میں پڑے ہوئے ہیں۔ سول سرجن اور بہار ریاستی محکمہ صحت سمیتی کے آفس کے بیچ پھینکے اس سلنڈر کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔
نئے برانڈ آکسیجن سلنڈر سے متعلق پٹنہ محکمہ صحت کی اس لاپروائی سے متعلق جب پٹنہ کے سول سرجن وبھا کماری سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے حقیقت چھپانے کی کوشش کی۔
کبھی انہوں نے کہا کہ یہ استعمال کیا ہوا سلنڈر ہے تو کبھی کہا کہ اسے جگہ کی کمی کی وجہ سے اسٹور روم کے باہر رکھا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ اسے ایمرجنسی کے لیے رکھا گیا ہے۔
ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت اس وبا کے وقت آکسیجن کی فراہمی کے لئے مستقل کوشش کر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں دارالحکومت پٹنہ کے سول سرجن کے دفتر کے احاطے میں نئے آکسیجن سلنڈر کا پھینکا پڑا رہنا بھی کسی حد تک غفلت سے کم نہیں ہے۔