ETV Bharat / briefs

دہلی میں کورونا کے 238 نئے کیسز، 12 اموات

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:45 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز کی رفتار میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 238 رہی جبکہ اس دوران 12 اموات درج کی گئیں۔

دہلی میں کورونا کے 238 نئے کیسز، 12 اموات
دہلی میں کورونا کے 238 نئے کیسز، 12 اموات

دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح 0.22 فیصد تک گراوٹ آگئی اور بازیابی کی شرح 98 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بھی دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ماہ جون کے آغاز سے ہی کورونا کیسز میں کمی درج کی جارہی تھی تاہم اب اموات میں بھی کمی ہوئی ہے۔

اگر گذشتہ مئی سے موازنہ کیا جائے تو دو ہفتوں میں کورونا سے 4،760 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن جون میں اسی عرصہ کے دوران صرف 602 اموات ہوئی ہیں۔مئی کے مقابلہ میں جون میں 13 گنا کم اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم ابھی بھی روزآنہ 20 تا 25 افراد کورونا سے مر رہے ہیں۔ مئی میں ایک ہی دن میں 450 اموات بھی درج کی گئی تھیں۔ دہلی میں دوسری لہر کے دوران ماہ مئی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

گذشتہ مئی میں 8،090 کورونا مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ یہ تعداد پچھلے ساڑھے پانچ ماہ کے دوران ہونے والی اموات سے بھی زیادہ تھا۔ آپ کو بتادیں کہ اپریل کے دوران دہلی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوئی تھی۔ اس ماہ کے آخری ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد میں ایک بڑا اضافہ ہوا۔ اس پورے مہینے کے دوران مجموعی طور پر 5،120 مریض فوت ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.