ETV Bharat / briefs

پی ایم کیئر فنڈ سے ایمس اور رام منوہر لوہیا ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ تیار - بترا ہسپتال

دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وجہ سے آکسیجن کی قلت کے باعث بڑی تعداد میں کورونا مریضوں کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد حکومت کی نیند کھلی اور دہلی کے معروف ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگانا شروع کیا تاکہ مریضوں کو آکسیجن کی کمی نہ ہو۔

Delhi
Delhi
author img

By

Published : May 5, 2021, 8:10 PM IST

آل انڈیا میڈیکل سائنسز (ایمس) اور رام منوہر لوہیا ہسپتال میں پی ایم کیئر فنڈس سے دو پلانٹ تیار کیے گئے ہیں۔

بدھ کی دیر شام کو یہ دونوں پلانٹ سے مریضوں کے لیے آکسیجن پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔ کورونا کے بڑھتے مریضوں اور چہار جانب تنقید کا سامنے کرنے کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے پرائیویٹ ہسپتال بترا ہسپتال میں گزشتہ دنوں اچانک آکسیجن ختم ہوجانے سے 25 سے زائد مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ اسی طرح سے دہلی کے دوسرے ہسپتالوں میں بھی یہی کیفیت دیکھنے کو ملی تھی۔ ابھی بھی دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی ہسپتالوں میں زبردست بھیڑ ہے، بیماری کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور ہر ہسپتال فل چل رہے ہیں۔ نئے مریضوں کو ہسپتال لینے سے منع کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.