ETV Bharat / briefs

دہلی کی سات سیٹوں کے لیے 164 امیدوار

اس عام انتخابات میں دہلی کی پارلیمانی نشستوں سے کھیل کی دنیا سے لیکر بالی وڈ اور سیاست کے قد آور رہنما میدان میں ہیں۔

دہلی کی سات سیٹوں کے لیے 12 مئی کو انتخاب ہونے ہیں
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 3:18 PM IST

دہلی کی سات سیٹوں کے لیے 12 مئی کو انتخاب ہونے ہیں۔ پرچہ واپسی کی تاریخ ختم ہونے کے ساتھ ہی الیکش کمیشن نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جاری کر دہ فہرست کے مطابق دہلی کی 7 نشستوں کے لیے 164 امیدوار ہیں۔
غورطلب ہے کہ ضلع الیکشن دفتر کے ذریعے جاری کیے گیے لسٹ کے مطابق، نئی دہلی اور جنوبی دہلی پارلیمانی حلقے سے اس بار سب سے زیادہ 27۔27 امیدوار ہیں۔
سب سے کم 11 امیدوار شمال مغرب پارلیمانی حلقے سے ہیں۔ جب کہ مغربی دہلی سے 23، مشرقی دہلی سے 26،شمال مشرق دہلی سے 24 اور چادنی چوک سے کل 26 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
معلوم ہو کہ تفتیش کے بعد 174 اہل امیدواروں کی لسٹ جاری کی گئی تھی، جن میں سے نو امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔
اب یہ سبھی امیدوار اپنی جیت کے لیے بڑے۔بڑے دعوی کر رہے ہیں۔دہلی کی کچھ سیٹوں پر مقابلہ بے حد دلچسپ ہونے والا ہےاور ان قد آور رہنماؤں کا فیصلہ ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوگا۔

مشرقی دہلی کی پارلیمانی سیٹ سے یہاں بی جے پی کے امیدوار کرکٹر گوتم گمبھیر ہیں۔ جن کا مقابلہ عام آدمی پارٹی کی آتشی اور کانگریس کے اروندر سنگھ لولی سے ہے۔
اسی طرح سے جنوبی دہلی سے کانگریس کے ٹکٹ پر باکسر وجیندر سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔جن کا مقابلہ بی جے پی کے رمیش بدھوڑی اور عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا میدان میں ہیں۔

وہیں شمال مغرب دہلی کی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ سے مشہور سنگر ہنس راج ہنس قسمت آزما رہے ہیں۔ ان کے سامنے کانگریس کے راجیش للوٹھیا اور عام آدمی پارٹی کے گگن سنگھ ہیں۔
دہلی کے ریاستی کانگریس کمیٹی کی صدر شیلا دیکشت اور شمال مشرق سے بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری اور عام آدمی پارٹی کے دلیپ پانڈے کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.