ETV Bharat / briefs

چارہ گھوٹالہ معاملے میں 16 قصورواروں کو سزا

غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں واقع مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت نے آج سولہ قصورواروں میں سے گیار ہ کو تین ۔ تین سال اور پانچ کو چار ۔ چار سال قید کی سزا سنائی۔

چارہ گھوٹالہ معاملے میں 16 قصورواروں کو سزا
author img

By

Published : May 29, 2019, 5:52 PM IST

خصوصی جج ایس این مشرا کی عدالت نے چائباسا ٹریزری سے 37.70 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں آرسی 20اے 96 میں سو لہ قصور واروں کو یہ سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے اس سے قبل پندرہ مئی 2019 کو سماعت پوری کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
اس معاملے میں عدالت نے امیش دوبے ، مہندر کندن ، بسنت سنہا ، کشور جھا اور رام اوتار شرما کو چار ۔ چار سال وہیں بھارتیشور نارائن ، اپرنیتا کنڈو ، راجندر کمار ہرت ، آدت جودار ، لول موہن گوپ ، ومل کمار اگروال، شاہ دیو پرساد ، برج کشور اگروال ، مدھو ، سنجیو کمار واسو دیو اور انیل کمار کو تین ۔ تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ ان قصور واروں پر زیادہ سے زیادہ سات لاکھ روپے اور کم سے کم پچیس ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت اس معاملے میں راشٹریہ جنتادل صدر لالو پرساد اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشر سمیت 46 ملزمین کے خلاف سی بی آئی نے عدالت میں بعد میں چارج شیٹ داخل کی تھی اس لئے ان ملزمین کے خلاف معاملے کی سماعت دیگر ملزمین سے الگ بعد میں شروع ہو ئی تھی ۔

Intro:Body:

insah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.