گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 8000کو تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8394 ہو گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 11084 نئے معاملے سامنے آئے۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 533004 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14770 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 139614 ہے جس میں سے 786مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 138828 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 2883 سورت میں 839 وڈودرا میں 371 گاندھی نگر میں 158 بھاونگر میں151 بناس کانٹھا میں 143 راجکوٹ میں 351 سریندر نگر میں 74 پاٹن میں142 امریلی میں 141 جام نگر میں 348مہسانہ میں 483 کچھ میں 179 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے۔