مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10,442 نئے معاملے سامنے آئے اور 2771 مزید مریضوں کی موت ہوئی۔
ریاست میں اتوار کو 7,504 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 56,39,271 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 10,442 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 59,08,992ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں سب سے زیادہ 2771 مزید مریضوں کی مو ت ہوجانے سے اموات کی تعداد 1,11,104 ہوگئی ہے۔
ریاست میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں میں کمی آنے سے فعال معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اب ریاست میں فعال معاملات معمولی اضافہ 114 کے ساتھ 1,55,588 ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر فعال معاملات کے معاملے میں اب کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک میں کل ملاکر 1.80لاکھ فعال معاملے ہیں۔