ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Bihar Assembly Elections 2020: Three phases of voting on Oct 28, Nov 3 and 7; results on Nov 10
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 12:49 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 3:48 PM IST

12:37 September 25

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

پریس کانفرنس کے دوران آج الیکشن کمشنر نے بہار اسمبلی انتخابات کو تین مراحل میں کرانے کا اعلان کیا۔ پہلے مرحلے کے تحت 28 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے چلتے بہار اسمبلی انتخابات عام انتخابات سے قدر مختلف ہوں گے۔ دنیا میں تقریباً 70 سے زائد ممالک نے اپنے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے لیکن بھارتی الیکشن کمیشن نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

سنیل اروڑا نے بتایا کہ بہار میں 29 نومبر تک انتخابی عمل کو پورا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے انتخابات کے دوران کوویڈ سے بچاؤ کے لیے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی-  

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون کے بعد پہلی بار انتخابات کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سماجی فاصلہ کو ہرحال میں برقرار رکھا جائے گا جس کےلیے پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہ جبکہ ہر پولنگ بوتھ پر صرف ایک ہزار ووٹرز ہوں گے۔  

انتخابات کے دوران کوویڈ انفیکشن سے بچاؤ کےلیے  مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ انتخابات میں 7 لاکھ سے زائد سنیٹائزر یونٹس کو لگایا جائے گا، 46 لاکھ ماسک، 6 لاکھ پی پی ای کٹز، 6.7 لاکھ فیز شیلڈ، گلاوز کے 23 لاکھ جوڑی اور خاص طور پر ووٹرز کےلیے 7.2 کروڑ دستانوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔  

انتخابات 3 مراحل میں منعقد ہوں گے جبکہ انتخاب کے وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صبح 7 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا اور شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔  

پہلے مرحلہ کے تحت یکم اکتوبر کو نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا، نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہوگی جبکہ 12 اکتوبر تک نامزدگی کو واپس لیا جاسکتا ہے اور 28 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں 71 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔  

دوسرے مرحلہ کے تحت 9 اکتوبر کو نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا، نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہوگی جبکہ 19 اکتوبر تک نامزدگی کو واپس لیا جاسکتا ہے اور 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلہ میں 94 سیٹوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

تیسرے مرحلہ کے تحت 13 اکتوبر کو نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا، نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہوگی جبکہ 23 اکتوبر تک نامزدگی کو واپس لیا جاسکتا ہے اور 7 نومبر کو حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلہ کے تحت 78 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔  

ووٹوں کی گنتی کا عمل 7 نومبر کو منعقد ہوگا اور اسی روز امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا جائے گا۔ 

Last Updated : Sep 25, 2020, 3:48 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.