عامر خان کی سپر ہٹ فلم دنگل میں نظر آنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے سال 2019 میں اداکاری کو الوداع کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے کچھ عرصہ فلم انڈسٹری میں کام کیا جس کی بنیاد پر انہیں اچھی پہچان ملی۔ اب دو سال بعد اداکارہ زائرہ وسیم ایک بار پھر لوگوں کے سامنے آئی ہیں۔ زائرہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ ان کے مداحوں کو کافی پسند آرہی ہے۔
زائرہ وسیم نے مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے 30 جون 2019 کو فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اب پورے دو سال بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے سامنے اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے۔ آپ کو بتاتا دیں کہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے ساتھ ساتھ زائرہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ اب زائرہ نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاگ ان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہا
زائرہ وسیم کی جانب سے شیئر کی گئی تازہ ترین تصویر میں وہ برقعہ میں نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے زائرہ نے لکھا کہ 'دی وارم اکتوبر سن'۔ زائرہ کی یہ تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔