سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل اتحاد کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں ضلع علی گڑھ شہر اسمبلی نمبر (76) سے ظفر عالم اور ضلع علی گڑھ کول اسمبلی نمبر (75) سے سلمان شاہد کو اترپردیس اسمبلی انتخابات کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ SP-RLD Alliance Announces Candidates
علی گڑھ شہر اور علی گڑھ کول دونوں ہی مسلم اکثریت علاقے ہیں، جہاں کے دونوں موجودہ رکن اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔ 2017 اسمبلی انتخابات میں دونوں اسمبلی میں مسلم ووٹ مسلم امیدواروں کے درمیان تقسیم ہوگئے تھے جس کے سبب بی جے پی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں موجودہ رکن اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ UP Election 2022: آر ایل ڈی اور سماج وادی پارٹی اتحاد نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی
ضلع علی گڑھ شہر اسمبلی نمبر (76) سے امیدوار ظفر عالم لنک لاک (LINK LOCK) کے مالک ہیں وہ اس سے قبل 2012 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
وہیں ضلع علی گڑھ کول اسمبلی نمبر (75) سے سماجوادی پارٹی کے سلمان شاہد پہلی مرتبہ رکن اسمبلی کے انتخابات لڑیں گے، حالانکہ کول اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنماء دو مرتبہ کے رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ کو انتخابات کا امیدوار نامزد ہونے کی امید تھی۔