ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں لوگوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر تعطیل کے اعلان کے حوالے سے احتجاج کیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر تعطیل کو لے کر جموں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں، لیکن یو ٹی انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ماضی میں جموں توی پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی تاکہ لوگ انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ نہ کر سکیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر تعطیل کا اعلان نہیں کیا جاتا، وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ Demand for holiday on birthday of Maharaja Hari Singh
مزید پڑھیں:۔ Demand For Leave On Maharaja Hari Singh's Birthday مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی کا مطالبہ، جموں میں احتجاج
اسی دوران ادھم پور کے سابق رکن اسبلی بلونت سنگھ منکوٹیا بھی ان کی حمایت میں آگئے اور وہ مظاہرہ میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے پر عام تعطیل کا اعلان کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں جے کے یو ٹی انتظامیہ کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے یو ٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر 23 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا جائے۔