پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کا ایک نوجوان لاپتہ ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ وہیں لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے نوجوان سے گھر واپس ہونے کی اپیل کی ہے۔ ڈاڈسرہ ترال سے تعلق رکھنے والا ایک گریجویٹ نوجوان دانش محی الدین ولد غلام محی الدین جمعرات کو گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا لیکن تب سے گھر واپس نہیں آیا ہے۔ جس کی وجہ سے دانش کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ دانش کی والدہ اور بہنوں کا رو رو کے برا حال ہے۔ Youth From Tral Goes Missing
مزکورہ فیملی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ڈالتے ہوئے دانش سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں دانش کے والد کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ان کا بیٹا جمعرات کو گھر سے کٹائی کے لیے نکلا تھا لیکن تب سے ابھی تک گھر واپس نہیں آیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔ اب سوشل میڈیا کے ذریعہ دانش کو گھر واپس آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کو دہشت گرد تنظیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Missing Minor Girl Traced بڈگام سے لاپتہ دو نابالغ لڑکیاں جموں سے بازیاب