ETV Bharat / bharat

سرکاری املاک نجی کمپنیوں کے ہاتھ سونپے کے اعلان پر یوتھ کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 2:51 PM IST

کانگریس کا الزام ہے کہ ملک تعمیر و ترقی کی طرف نہیں بلکہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے، اسے اگر بروقت نہیں روکا گیا تو ایک وقت آئے گا کہ بھارت کو بھی یہ لوگ نجی کمپنیوں کے ہاتھوں سونپ دیں گے۔

سرکاری املاک نجی کمپنیوں کے ہاتھ سونپے کے اعلان پر یوتھ کانگریس کا احتجاج
سرکاری املاک نجی کمپنیوں کے ہاتھ سونپے کے اعلان پر یوتھ کانگریس کا احتجاج

گزشتہ دنوں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے ذریعہ سرکاری املاک کو نجی کمپنیوں کے ہاتھوں دیے جانے پر پٹنہ کے کارگل چوک پر یوتھ کانگریس کے کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی و وزیر مالیات نرملا سیتارمن کا پتلا نذر آتش کیا اور حکومت کے اس قدم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خسارے کا سبب بتایا۔

اس موقع پر کارکنان نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو ملک کے خلاف بتاتے ہوئے اسے واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔

وہیں کانگریس کے ریاستی صدر گگن جھا نے کہا کہ مرکزی حکومت شروع سے غریب مخالف رہی ہے، اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے وعدہ پر وعدہ کیا تھا کہ ایک نیا بھارت بنائیں گے، افسوس کہ انہوں نے گزشتہ سات سالوں میں کچھ نئی تعمیر تو نہیں کی البتہ کانگریس کے دور اقتدار میں گزشتہ 70 سالوں میں کانگریس نے جو کچھ بنایا اسے ہی یہ لوگ بیچ رہے ہیں۔

یہ ملک تعمیر و ترقی کی طرف نہیں بلکہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے، اسے اگر بروقت نہیں روکا گیا تو ایک وقت آئے گا کہ بھارت کو بھی یہ لوگ نجی کمپنیوں کے ہاتھوں سونپ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آسمان اور زمین سب کچھ فروخت کر دیں گے: کانگریس

یوتھ کانگریس کے دولت امام نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، مرکزی حکومت نے پٹنہ ہوائی اڈہ، بہار کی سات سڑکیں نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی یہاں سے پرائیویٹ پیسینجر ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ظاہر سی بات ہے پرائیویٹ کمپنی والے اپنے بزنس کے حساب سے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے جیسا کہ دیگر ریاستوں میں اس کی مثال موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.